بھارتی ارب پتی کو دبئی میں 5 سال قید کی سزا

0 minutes, 0 seconds Read

دبئی میں مقیم بھارتی ارب پتی شخصیت بلویندر سنگھ ساہنی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے بلویندر سنگھ ساہنی کے خلاف الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے بھارتی تاجر کو 5 سال قید، 5 لاکھ درہم جرمانہ اور ملک بدری کی سزائیں سنائیں۔

رپورٹ کے مطابق دبئی کی فوجداری عدالت نے 150 ملین درہم کی منی لانڈرنگ کے الزام میں ہندوستانی تاجر کو مجرم قرار دیا۔

علاوہ ازیں عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو بھی قید، جرمانے اور ملک بدری کی سزائیں سنائیں۔

دبئی میں گھر سنبھالنے کی نوکری، تنخواہ 23 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ

عدالت نے حکم دیا کہ بلویندر سنگھ ساہنی اپنی قید کی مدت مکمل ہونے کے بعد دبئی سے ڈیپورٹ کر دیے جائیں گے۔ سہنی کے ساتھ اس کیس میں ان کے بیٹے سمیت 32 دیگر افراد بھی مجرم قرار پائے گئے ہیں، جس کا ذکر خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں بھی کیا گیا ہے۔

بلویندر سنگھ ساہنی کے خلاف مقدمہ

دبئی کی معروف کاروباری شخصیت بالوندر سنگھ سہنی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ سال 2024 میں بر دبئی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا، جسے 18 دسمبر 2024 کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد 9 جنوری 2025 کو پہلی عدالتی سماعت ہوئی، جہاں پراسیکیوشن نے ساہنی کے خلاف منی لانڈرنگ آپریشن کے شواہد پیش کیے۔

دبئی میں غیر قانونی ٹیکسیوں سے بچنے کے طریقے: رجسٹرڈ ٹیکسیوں کی پہچان کیسے کریں

پراسیکیوشن کے مطابق، اس آپریشن میں شیل کمپنیاں، جعلی تجارتی شراکت داریاں اور مشکوک مالیاتی لین دین شامل تھے، جو نہ صرف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بلکہ عالمی سطح پر بھی پھیلے ہوئے تھے۔ یہ شواہد اس بات کا ثبوت تھے کہ ساہنی نے ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، جس میں متعدد جعلی کاروباری شراکت داریوں اور مشکوک مالیاتی لین دین کا سہارا لیا گیا۔

Similar Posts