چینی ایکسپورٹ کرنے کے بعد بیرون ملک سے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی برآمد کرنے کے بعد درآمد کرنے کے فیصلے کے اقدام سے قیمتیں مستحکم ہوں گی۔ صارفین کو ریلیف ملے گا، مقامی سطح پرچینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

ذرائع کے مطابق شکر کی درآمد سے صارفین کو ریلیف فراہمی میں مدد ملے گی اور مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شکر کی درآمد سے مستقبل میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی، درآمد شدہ شکر کو مقامی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق شوگر انڈسٹری نے پچھلے سال حکومت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ چینی ایکسپورٹ ہونے سے ملک میں چینی مہنگی نہیں ہوگی لیکن حکومت کو کرائی گئی شوگر انڈسٹری کی یقین دہانی بے کار گئی۔

رمضان المبارک میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے، لاہور اور پشاور میں ایک کلو چینی 10 روپے اضافے کے بعد 170 روپے، کراچی میں 180 روپے اور کوئٹہ میں ایک کلو چینی 165 روپے کی ہوگئی۔

Similar Posts