دریائے سندھ سےنہریں نکالنے کا فیصلہ درست نہیں، اچھی بات ہے صدر نے اعتراض کیا، کامران مرتضٰی

0 minutes, 0 seconds Read

جے یو آئی رہنما کامران مرتضی نے پروگرام نیوز انسائیٹ ود عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ درست نہیں، اچھی بات ہے صدر نے اعتراض کیا، یہ ملک کے ساتھ زیادتی ہے۔ نہروں کے معاملے پر قرارداد پاس کروائیں گے۔

آج ٹی وی کے پروگرام ’نیوز انسائٹ ودعامر ضیا‘ کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ موجودہ نظام اپنی وقعت کھو رہا ہے، حکمرانوں کی لوگوں کی آواز دبانے کی روایت اچھی نہیں ہے، اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلتا، علی امین گنڈا پور کسی کے ایجنڈے پر ہمارے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔

کامران مرتضٰی نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ درست نہیں، یہ ملک کے ساتھ زیادتی ہے۔ نہروں کے معاملے پر قرارداد پاس کروائیں گے۔ اچھی بات ہے صدر نے اعتراض کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی ن لیگ سے کافی بہترہے، انہوں نے پیسہ نہیں دیا لیکن ہم نے پھر بھی کام کیا، 80 فیصد پاکستان بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری پاکستان کے صدر نہیں ہیں، ہماری اسمبلیاں ابھی تک نامکمل ہیں، یہ کس کے ووٹوں سے صدر بنے ہیں؟ تحفظ آئین پاکستان تحریک میں سب جماعتوں کو شامل ہونا چاہیے، عید کے بعد ہمیں عمران خان اور پاکستان کے لئے سڑکوں پرنکلنا ہے۔

Similar Posts