ٹرمپ حکومت نے وائس آف امریکا کے ملازمین کو تنخواہوں کے ساتھ رخصت پر بھیج دیا

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے سرکاری خبر رساں ادارے وائس آف امریکا کے تمام ملازمین کو تنخواہوں کے ساتھ رخصت پر بھیج دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی دو خبر ایجنسیز کی فنڈنگ بھی کم کردی گئی۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے جمعے کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے۔ جس میں امریکی حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والے میڈیا آؤٹ لیٹ وائس آف امریکا اور چھ دیگر وفاقی ایجنسیوں کی فنڈنگ کم کرنے کا حکم دیا تھا۔

ٹرمپ نے تنقیدی کوریج کرنیوالے امریکی میڈیا کے اداروں کو بدعنوان قرار دے دیا

رپورٹ کے مطابق وائس آف امریکا، ایک بین الاقوامی میڈیا براڈکاسٹر ہے جو دنیا کی 40 زبانوں میں نشریات پیش کرتا ہے۔

وائس آف امریکا کے ملازمین کو مکمل تنخواہ اور دیگر مراعات کے ساتھ رخصت پر بھیجا گیا ہے۔

Similar Posts