علی امین کیخلاف آڈیو لیک کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر ٹل گئی

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف آڈیو لیک کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر ٹل گئی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں علی امین گنڈاپور آج بھی غیر حاضررہے، عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پولیس کووارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں آڈیولیکس کیس کی سماعت ہوئی، علی امین گنڈا پور ایک بار پھر غیرحاضر رہے جس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے پولیس کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے کی ہدایت کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج نصرمن اللہ نے آڈیولیکس کیس کی سماعت کی، شریک ملزم اسد فاروق خان پیش ہوئے، عدالت نے فرد جرم کی کارروائی موخرکرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقراررکھے۔

عدالت نے ایس ایچ او کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے کی ہدایت کرتے کہا کہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے کی صورت میں ایس ایچ اوعدالت میں پیش ہو کر وضاحت دینگے، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

کیس کی آئندہ سماعت 10 جون تک ملتوی کردی گئی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

Similar Posts