ٹرمپ نے بھارتی شر انگیزی کو شرمناک قرار دے دیا

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے اور اس کے جواب میں پاکستان کی کارروائی کو ”شرمناک“ قرار دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ سے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان حملوں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، ”یہ واقعی شرمناک ہے۔ ہم نے ابھی ابھی اس بارے میں سنا ہے، جب ہم اوول آفس کے دروازے سے اندر آ رہے تھے۔ میرا خیال ہے کچھ لوگوں کو اندازہ تھا کہ کچھ ہونے والا ہے۔“

انہوں نے مزید کہا، ”یہ دونوں ممالک بہت عرصے سے لڑ رہے ہیں، کئی دہائیوں سے، بلکہ اگر آپ غور کریں تو صدیوں سے یہ جھگڑا جاری ہے۔“

واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے تین مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے، جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے پانچ مقامات کو نشانہ بنایا۔

Similar Posts