اسرائیل نے پاکستان پر بھارتی حملے کی حمایت کر دی

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت کے پاکستان پر حملوں کے بعد اسرائیل کے سفیر رووین آزار نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ”بھارت کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔“

رووین آزار نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ”دہشت گردوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ بے گناہوں کے خلاف ان کے گھناﺅنے جرائم سے بچنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔“

غزہ اور ایران پر فیصلہ کن حملے کیلئے اسرائیل کونسے ہتھیار استعمال کرنے والا ہے؟

اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام، یمن سے داغا گیا میزائل بن گوریون ائیرپورٹ پر آگرا، 8 افراد زخم

انہوں نے مزید لکھا، ”آپریشن سندور“ جو کہ بھارتی فوج کا پاکستان کے اہداف پر حملے کا کوڈ نام ہے۔

بین الاقوامی سطح پر زیادہ تر بیانات کے برعکس، جب بھارت اور پاکستان ایک وسیع تر تنازعے کے دہانے پر ہیں، اسرائیلی سفیر کی پوسٹ میں کسی قسم کی تحمل یا کشیدگی میں کمی کی اپیل نہیں کی گئی۔

Similar Posts