’بھارت کا نام تک نہیں لیا!‘ فواد خان کے سفارتی بیان پر عوام کا شدید ردعمل

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کے مشہور اداکار فواد خان، جنہوں نے ”ہم سفر“، ”زندگی گلزار ہے“، ”داستان“ اور دیگر کامیاب ڈراموں سے شہرت حاصل کی، حال ہی میں ایک بار پھر بولی وڈ میں نظر آئے۔ لیکن اس بار ان کی واپسی تنازعے کا شکار ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ اہم مقامات پر حملے کے بعد جب سیاسی کشیدگی بڑھی تو پاکستانی عوام نے فواد خان سے امید کی کہ وہ بھارت کے خلاف واضح موقف اختیار کریں گے۔ لیکن انہوں نے ایک نرم اور سفارتی بیان جاری کیا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عدنان سمیع خان کی متنازع ٹوئٹس: بھارتی حملے پر پاکستانی اینکرز کا مذاق اُڑانے پر عوام کا سخت ردعمل

فواد خان نے اپنے بیان میں کہا،

’اس شرمناک حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت نصیب کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔ تمام افراد سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔ بے گناہ جانیں اس کے قابل نہیں۔ اللہ بہتر فیصلہ کرے۔ پاکستان زندہ باد!‘

ان کے اس بیان میں بھارت کا نام نہ لینے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا۔

ہانیہ نے اپنی بلی کا نام ”ایشوریا“ رکھ دیا، انٹرنیٹ پر ہلچل مچ گئی

ایک صارف نے لکھا: ”بھارت کا نام تو لو کم از کم“، جبکہ دوسرے نے کہا: ”اب ہمیں فواد خان کی ضرورت نہیں رہی“۔ کچھ نے کہا کہ وہ بولی وڈ میں دوبارہ قدم جمانے کے لیے خاموشی اختیار کر رہے ہیں۔

صرف فواد خان ہی نہیں، بلکہ سجل علی، درفشاں، ہانیہ عامر اور ایزا خان جیسے دیگر فنکار بھی خاموشی یا نرم بیانات پر عوامی تنقید کا شکار ہوئے۔

Similar Posts