پنجاب میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی مشقیں شروع

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز کرا دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کسی بھی ناگہانی آفت یا ہنگامی صورتحال میں فوری، مؤثر اور منظم ردِعمل کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شہری دفاع کی مشقیں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مشقوں کی سخت مانیٹرنگ کریں تاکہ ان کی افادیت کو جانچا جا سکے۔

ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں موک ایکسرسائز کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عملی تربیت کے ذریعے اہلکاروں کی صلاحیتوں میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

اس وقت راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال، سرگودھا، نارووال، گوجرانوالہ، ساہیوال، پاکپتن، ملتان، مظفرگڑھ، لیہ، وہاڑی اور دیگر شہروں میں مشقیں جاری ہیں۔

بھارتی حملے کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ، پنجاب ، اسلام آباد اور کراچی میں فول پروف اقدامات

وزیراعلیٰ نے سول ڈیفنس اور ریسکیو اداروں کو ہمہ وقت مستعد رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی حالات میں شہریوں کی رہنمائی اور مدد سول ڈیفنس کے ذریعے یقینی بنائی جائے۔

یہ فیصلہ پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی تحفظ کو اولین ترجیح دینے کی عکاسی کرتا ہے اور مستقبل میں کسی بھی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط حکمت عملی کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

Similar Posts