امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کرنے پر پولیس نے درجنوں طلباء کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں جاری مظاہرہ شدت اختیار کرگیا، جب درجنوں طلباء نے مرکزی لائبریری کے ایک حصے پر قبضہ کیا، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کرتے ہوئے 40 سے زائد طلبا کو گرفتار کرلیا، جنہیں پلاسٹک کی ہتھکڑیاں پہنائی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ احتجاج اسرائیل کے غزہ پر حملے کے خلاف یونیورسٹی کی تاریخ کے بڑے احتجاجوں میں شمار کیا جا رہا ہے، مظاہرین نے لائبریری کی دوسری منزل پر واقع ریڈنگ روم کو آزادی زون قرار دیتے ہوئے بینرز آویزاں کیے جن پر غزہ کی حمایت میں نعرے درج تھے۔
اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ نے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا
کولمبیا یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلباء غیر قانون طور پر لائبریری میں داخل ہوئے، مظاہرین نے چہرے پر ماسک لگائے ہوئے تھے اور نعرے بازی کر رہے تھے۔
یونیورسٹی نے تصدیق کی کہ اس کارروائی میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ باہر موجود مظاہرین کے ساتھ بھی ہاتھا پائی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس میں ایک طالبعلم زخمی بھی ہوا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھارت کے دورے پر دہلی پہنچ گئے
ریاست نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول نے کہا کہ پُرامن احتجاج حق ہے، لیکن تشدد یا املاک کا نقصان ہر گز قبول نہیں۔