اگر آپ نے ”اسکوئڈ گیم“،”ہیل باؤنڈ“ یا ”بلیک مرر“جیسی سنسنی خیز اور حیران کن کہانیوں والی سیریز دیکھی اور پسند کی ہیں، تو ”ایلس ان بارڈر لینڈ“ آپ کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہے۔
یہ جاپانی سیریز ایک ایسی کہانی پر مبنی ہے جس میں مختلف لوگ اچانک ایک پراسرار اور خطرناک دنیا میں پھنس جاتے ہیں، جہاں انہیں زندہ رہنے کے لیے جان لیوا کھیل کھیلنے پڑتے ہیں۔
دلچسپ کہانی اور حیرت انگیز مناظر
اس سیریز کی ہدایت کاری شنسوکے ساتو نے کی ہے، اور یہ ایک مشہور جاپانی مانگا پر مبنی ہے۔ کہانی ایک نوجوان گیمر کے گرد گھومتی ہے جو اپنے دوستوں کے ساتھ ایک الگ دنیا میں داخل ہو جاتا ہے۔ یہاں سے بچنے کے لیے انہیں دماغ، ہمت اور جسمانی طاقت سے بھرپور خطرناک کھیلوں میں حصہ لینا پڑتا ہے۔
شروع کی ایک دو اقساط قدرے سست ہو سکتی ہیں، لیکن تیسری قسط کے بعد ہی کہانی زبردست موڑ لیتی ہے اور ناظرین کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔ ایک بار اگر آپ اس سیریز کو دیکھنا شروع کر دیں، تو رکنا مشکل ہو جاتا ہے۔
کتنے سیزن اور اقساط؟
”ایلس ان بارڈر لینڈ“ کے اب تک دو سیزن آ چکے ہیں، اور دونوں میں 8، 8 اقساط شامل ہیں۔ ہر سیزن کو دنیا بھر سے مثبت ردعمل ملا ہے اور اس کی IMDb ریٹنگ 8.1 ہے۔
نیا سیزن کب آ رہا ہے؟
مداحوں کا طویل انتظار اب ختم ہونے کو ہے، کیونکہ رپورٹس کے مطابق ”ایلس ان بارڈر لینڈ“ کا تیسرا سیزن ستمبر 2025 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے جا رہا ہے۔
اگر آپ کو سر وائیول تھرلر، سسپنس اور پراسرار کہانیوں سے دلچسپی ہے، تو یہ سیریز آپ کے لیے ضرور دیکھنے لائق ہے۔