پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
آزاد کشمیر کی گلیوں، چوراہوں اور مرکزی مقامات پر عوام نے ریلیاں نکالیں، جن میں پاکستان اور مسلح افواج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین نے ’کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی‘، ’حافظ تیری نظر سری نگر سری نگر‘ جیسے نعروں سے ماحول کو گرما دیا۔
عالمی برادری پاکستان کے ذمہ دارانہ دفاعی اقدامات کی تعریف
ریلیوں میں بھارت اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کی مذمت اور پاکستان کی حمایت کے نعرے درج تھے۔ عوام کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کسی صورت قبول نہیں اور اگر دشمن نے جارحیت کی تو وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق آزاد کشمیر کے عوام کا یہ ردعمل نہ صرف پاک فوج کے حوصلے کو بلند کرتا ہے بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ متحد ہے اور ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔
مودی کی سازش بے نقاب: بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی
آزاد کشمیر کی عوام نے واضح کر دیا کہ وہ نہ صرف اپنے وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔