پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل میچز کراچی منتقل کر دئے گئے

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کو شدید خطرات لاحق ہونے پر باقی میچز کراچی منتقل کردئے گئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس نے سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ راولپنڈی میں پاک فوج نے تین ڈرونز مار گرائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، جنگی حالات اور ڈرون گرنے کے تسلسل کے باعث پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز ملتوی کیے جانے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے۔

پاک بھارت تصادم: دو برطانوی کرکٹرز کا پی ایس ایل چھوڑ کر واپسی کا عندیہ

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی سی بی، فرنچائزز اور غیر ملکی پلئیرز کی میٹنگ طلب کی گئی، غیر ملکی پلئیرز کی رائے کی روشنی میں میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

میچز کراچی میں کرانے کا حتمہ فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے کیا گیا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ابھی تک ”آن“ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل 10 اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا، اور کسی میچ کی منسوخی یا ملتوی کیے جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

تاہم پنڈی اسٹیڈیم جیسے حساس مقام کے قریب ڈرون گرنے کے واقعے نے پی سی بی کی سیکیورٹی پالیسی کو ایک بار پھر چیلنج کر دیا ہے۔

کرکٹ حلقوں میں بے چینی کی فضا قائم ہے اور شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے مستقبل کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔

Similar Posts