شہزادی ’کیٹ‘ کے پسندیدہ جھمکے پانے کا سنہری موقع

0 minutes, 0 seconds Read

شاہی خاندان کی باوقار اور فیشن آئیکون شہزادی کیٹ مڈلٹن جنہیں دنیا بھر میں ان کے خوش ذوق لباس اور زیورات کے انتخاب کے باعث سراہا جاتا ہے، ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، اور اس بار وجہ ہے ان کے پسندیدہ جھمکے جو اب حیرت انگیز رعایت کے ساتھ عوام کے لیے دستیاب ہیں۔

معروف جیولری برانڈ ’میسوما‘ کے یہ جھمکے، جنہیں شہزادی کیٹ نے 2021 کے رائل ورائٹی پرفارمنس شو سمیت کئی تقریبات میں زیب تن کیا، اب برطانیہ میں بینک ہالیڈے ویک اینڈ کے موقع پر 20 فیصد رعایت کے ساتھ خریدے جا سکتے ہیں۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن نے عید الفطر پر پاکستانی ڈیزائنر کا لباس پہن لیا

دلکش پنکھے نما ڈیزائن، 18 قیراط گولڈ پلیٹنگ اور خالص اسٹرلنگ سلور سے تیار یہ جھمکے نہ صرف اعلیٰ معیار کی نمائندگی کرتے ہیں بلکہ ان میں شاہی ذوق کی جھلک بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر کو شکست دے دی، کیموتھراپی مکمل

رعایت کے بعد ان جھمکوں کی قیمت اب صرف 78.40 پاؤنڈ رہ گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ خریداروں کو تقریباً 19.60 پاؤنڈ کی بچت حاصل ہو رہی ہے، اسکے ساتھ ہی ایک بہترین موقع ہے یہ شاہی انداز کو اپنی کلیکشن کا حصہ بنانے کا۔

Similar Posts