ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات شیئر کرنے پر نادرا کی خاتون افسر گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات شیئر کرنے پر نادرا کی خاتون افسر کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خاتون کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق خاتون افسر نے واٹس ایپ پر ریاستی اداروں کے خلاف قابل اعتراض پیغامات شیئر کیے، جن کا مقصد عوام کے جذبات کو مشتعل کرنا اور اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔

تحقیقات کے دوران خاتون افسر کے موبائل فون سے اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے ہیں، جو ان الزامات کو تقویت دیتے ہیں۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025 کیا ہے؟ کچھ چیدہ چیدہ نکات

حکام کے مطابق کسی بھی ریاستی ادارے کے خلاف نفرت انگیز یا اشتعال انگیز مواد کی اشاعت قانون کی خلاف ورزی ہے، اور اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

Similar Posts