عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے لیے اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی مالی امداد کی قسط دینے کا اعلان کیا، جو پاکستان کی معیشت کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
تفسیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے بھارت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا، پاکستان کو اگلی قسط کی مد میں ایک ارب ڈالر ملیں گے۔
وزیراعظم کا آئی ایم ایف قسط کی منظوری پر اظہار اطمینان
وزیراعظم آئی ایم ایف قسط کی منظوری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے معاشی ٹیم کی کارکردگی کی کارکردگی کو سراہا، انھوں نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، بھارت ہماری ملکی ترقی سے توجہ ہٹانے کی مزموم سازش کر رہا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں نے بھارت کے جھوٹے پراپیگینڈے کومسترد کیا، آئی ایم ایف کے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوئیں، پروگرام سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ چودہ ماہ میں بہتر معاشی اعشاریے حکومت کی مثبت پالیسیوں کا مظہر ہیں۔