حکومت کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں سیزن کے باقی میچز ملتوی کر دیے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے اس فیصلے کا اعلان گزشتہ 24 گھنٹوں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد کیا گیا۔
آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر نے فٹبال پھینکنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنالیا
پی سی بی نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے 78 ڈرونز کی دراندازی اور میزائل فائر کیے جانے کے پیش نظر ملک کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی ایس ایل کے میچز کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشورے پر پی سی بی نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
پی سی بی نے مزید کہا کہ اس فیصلے کا مقصد پاکستان کی فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا اور شہداء اور سیکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں اور غیر ملکی کرکٹرز کے خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے کرکٹ کو اس وقت کے حساس حالات کے مطابق روکنے کا فیصلہ کیا۔
انڈین پریمیئر لیگ معطل، پاکستان سے جنگ مہنگی پڑی
دریں اثنا، اس سے قبل پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل 10 کے باقی 8 میچز دبئی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اب پی سی بی نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کرکٹ کو احتراماً ملتوی کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔