منشیات کیس: سابق آسٹریلوی کرکٹر کو سزا سنا دی گئی

0 minutes, 0 seconds Read

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ اسپنر اسٹورٹ میک گل کو کوکین کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث پائے جانے پر عدالت نے کمیونٹی سروس کی سزا سنائی ہے۔

مارچ 2025 میں مقدمے کی سماعت کے دوران جیوری کو بتایا گیا کہ 2021 کے اپریل میں میک گل نے اپنے برادرِ نسبتی اور ایک منشیات فروش کے درمیان ڈرگ ڈیل میں معاونت کی تھی۔

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی

سابق کرکٹر کو اس بات کا علم تھا کہ کوکین کی مالیت تقریباً 3 لاکھ 30 ہزار آسٹریلین ڈالر ہے، تاہم وہ اس حقیقت سے لاعلم رہے کہ ایک کلوگرام وزنی کوکین ایک شخص سے دوسرے کو منتقل کی جا چکی تھی۔

اگرچہ جیوری نے میک گل کو بڑی سطح پر منشیات کی تجارتی سپلائی کے الزام سے بری کر دیا، تاہم انہیں منشیات کی محدود مقدار کی فراہمی کے الزام میں قصوروار قرار دیا گیا۔

آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر نے فٹبال پھینکنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنالیا

جمعے کے روز سڈنی کے ڈاؤننگ سینٹر ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت کے دوران آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو وا نے میک گل کے کردار کی حمایت میں بیان دیا۔ عدالت نے میک گل کو قید کی سزا کے بجائے ایک سال اور دس مہینے کے ”انٹینسو کریکشن آرڈر“ کے تحت 495 گھنٹے کمیونٹی سروس انجام دینے اور باقاعدہ ڈرگ ٹیسٹنگ کروانے کا حکم دیا۔

Similar Posts