وزیر دفاع خواجہ آصف نے آج نیوز کے پروگرام وار روم میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدگی کم ہونے کا کوئی چانس نہیں ہے، اب واپسی کا راستہ تقریبا ناممکن ہوگیا ہے، کل رات بھی بھارت کی متعدد پوسٹس تباہ کی ہیں، ایل او سی پر کافی بھاری انگیجمنٹ رہی ہے، مودی اپنے ووٹوں کیلئے جنگ چاہ رہا ہے، ورنہ یہ ڈرامہ کھڑا ہونے کی وجہ نظر نہیں آتی، ہم پر اب حساب برابر کرنا لازم ہوگیا ہے، اگر حساب برابر نہیں کیا تو یہ مذاق بن جائے گا۔
آج نیوز کے پروگرام ”وار روم“ میں میزبان عامر ضیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جاری کشیدگی کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ حالات میں بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی اور واپسی کا راستہ اب تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات بھی بھارتی افواج کی متعدد چوکیاں پاکستانی ردعمل میں تباہ کی گئیں، جبکہ ایل او سی پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ جاری ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی اپنے انتخابی مفادات کے لیے جنگ کا ماحول بنا رہے ہیں۔ ”ورنہ یہ سارا ڈرامہ کھڑا ہونے کی کوئی اور وجہ نظر نہیں آتی“۔
آج نیوز کے پروگرام “ وار روم “ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے مطابق بھارت کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کو اب حساب برابر کرنا لازم ہو چکا ہے۔
وزیر دفاع نے اپنی گفتگو میں دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ امریکا اور دیگر دوست ممالک کو کہا گیا ہے کہ وہ اس صورتحال پر تحقیقات کرائیں، تاکہ حقائق دنیا کے سامنے آسکیں۔ اگر ہم نے اس بار حساب برابر نہ کیا تو یہ ایک مذاق بن کر رہ جائے گا۔