بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل اسپتال روڈ پر نامعلوم افراد کی حجام دکان پر فائرنگ سے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) لسبیلہ عاطف امیر نے میڈیا کو بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حجام کے دکان پر فائرنگ کی ہے، جس نتیجے میں موقع پر 3 افراد موقع جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پنجگور میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
بلوچستان: کیچ میں ٹریفک حادثہ، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق
کوئٹہ؛ صحبت پورمیں فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل
انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد والوں میں دو افراد کا تعلق صوبے پنجاب اور ایک کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے، جو پندرہ سالوں بلوچستان ضلع لسبیلہ شہر اوتھل میں رہائش پذیر ہیں۔
ایس ایس پی نے کہا واقعے والے پولیس تفتیش کررہا ہے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔