ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کی خواہش ظاہر کردی

0 minutes, 0 seconds Read

بھارتی کپتان روہت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے نے جہاں بھارتی کرکٹ کو ہلا کر رکھ دیا وہیں اب بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی خبروں کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ کرکٹر کو اس فیصلے پر غور کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو اطلاع دی ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، حالانکہ بی سی سی آئی کے سینئر حکام نے ان سے دوبارہ سوچنے کی درخواست کی ہے۔

دھرم شالا میں آئی پی ایل کا میچ اچانک ختم کردیا گیا

بھارتی اخبار ”انڈین ایکسپریس“ کی رپورٹ کے مطابق، کوہلی نے اپنے فیصلے پر پختہ یقین ظاہر کیا ہے اور بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہنے والے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “انہوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور بورڈ کو بتایا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔

بی سی سی آئی نے ان سے دوبارہ سوچنے کی درخواست کی ہے کیونکہ انگلینڈ کا اہم دورہ قریب آ رہا ہے۔ تاہم ویرات کوہلی نے تاحال بھارتی بورڈ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

بھارت میں مسلمان فاسٹ بولر کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

ادھر بھارتی اسٹار بیٹر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے نے بھارتی شائقین کو پریشان کر دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس صورتحال میں بھاگنا بہت بزدلی ہوگی ویرات بھائی، ایک لیجنڈ بھاگتا نہیں ہے، کیریئر کے آخری مرحلے میں ایک بار اپنی قابلیت کا ثبوت دیں، ایک لیجنڈ یہی کرتا ہے۔ 5 میں سے 4 سال فیل ہونے کے بعد ریٹائر ہونے کا مطلب ہے کہ آپ اپنے ملک کے ساتھ انصاف نہیں کر رہے۔

ایک اور بھارتی صارف نے لکھا کہ کہاں ہے آپ کا کبھی نہ ہار ماننے والا رویہ جو بچپن سے دیکھ کر بڑا ہوا ہوں، آپ یوں اس طرح نہیں جا سکتے۔

براہ کرم کم از کم انگلش ٹور کی کوشش کریں مجھے یقین ہے کہ آپ ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہوں گے۔

واضح رہے ویرات کوہلی نے 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد مختصر فارمیٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

Similar Posts