وزیر اعظم کا سیاسی رہنماؤں سے رابطہ، آپریشن ”بنیان مرصوص“ پر اعتماد میں لیا

0 minutes, 0 seconds Read

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی موجودہ صورتحال اور بھارت کے خلاف کامیاب جوابی کارروائی ”آپریشن بنیان مرصوص“ کے تناظر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے کیے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، ایم کیو ایم کے خالدمقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالدمگسی اور مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین سمیت دیگر اہم رہنماؤں سے مشاورت کی۔

راولپنڈی اور لاہور میں زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات، پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

وزیر اعظم نے رہنماؤں کو بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی عسکری حکمت عملی اور جوابی اقدامات پر اعتماد میں لیا، جبکہ سیاسی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جرأت مندانہ ردِعمل کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تمام سیاسی رہنماؤں نے قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور افواج پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا۔

بھارت کے خلاف آپریشن کا نام ’بُنْيَانٌ مَرْصُوص‘ کیوں رکھا گیا، اس کا مطلب کیا ہے؟

وزیر اعظم نے رہنماؤں کو بتایا کہ الحمدللہ! افواج پاکستان نے بھارت کو بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جس کے باوجود پاکستان نے تحمل سے کام لیا اور پہلگام واقعے پر غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، لیکن بھارت نے اسے مسترد کر دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے نور خان ایئربیس سمیت متعدد مقامات پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کا پاک افواج نے انتہائی مؤثر اور کامیاب جواب دیا۔ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کی وہ ملٹری تنصیبات نشانہ بنائی گئیں جن سے پاکستان پر حملے کیے گئے تھے۔

پاک فوج نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں الفتح میزائل کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام کردی

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے اور پوری قوم کو کامیاب جوابی کارروائی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے سیاسی قیادت کا واضح الفاظ میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ قومی اتحاد کی علامت ہے۔

پاکستان کا سب سے بڑا سائبر حملہ، بھارت اندھیرے میں ڈوب گیا، سینکڑوں سرکاری ویب سائٹس ہیک

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج شام قوم سے اہم خطاب کریں گے، جس میں حالیہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

Similar Posts