بھارتی حکام نے پاکستان کی جوابی کارروائی کے دوران 22 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
نئی دہلی سے الجزیرہ کی نمائندہ امِّ کلثوم شریف کے مطابق بھارت نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کارروائیوں میں 22 افراد کی ہلاکت ہزاروں کے نقل مکانی کا دعویٰ کیا ہے۔
رحیم یار خان میں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی حملہ
ام کلثوم کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک کم از کم 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹر کے مطابق جانی نقصان کے ساتھ ساتھ روزگار کا بھی بڑا نقصان ہوا ہے، کیونکہ سرحدی دیہات سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔
امریکہ نے ثالثی کی پیشکش کردی، پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس نہیں ہو رہا، خواجہ آصف
بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈرونز اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے حملے کیے۔