گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارتی جہاز گرا کر خاتون پائیلٹ کو گرفتار کر لیا ہے، جلد ہی خبر منظر عام پر آ جائے گی، آج نیوز سے خصوصی بات چیت میں گورنر کا کہنا تھا کہ پشاور میں ڈرونز گرائے گئے ہیں، فل حال ملبہ نہیں ملا، اس کا احوال بھی جلد متوقع ہے۔
ریڈ کریسنٹ پشاور کے زیر اہتمام فری ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پشاور میں آج سے فری ایمبولینس سروس شروع کررہے ہیں، پشاور کے بعد جلد ہی ہر جگہ فری ایمبولینس سروس شروع کرینگے.
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کل رات کو پشاور میں انوکھی آوازیں آئیں، گزشتہ رات ہندوستان نے پشاور کو بھی ڈرونز کے ذریعے ٹارگٹ بنایا، ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے سب ڈرونز کو گراونڈ کیا۔
گورنر کے پی کے نے کہا کہ آج پاکستان کے جواب کے بعد بین الاقوامی برادری جاگی ہے، پرسوں ہم نے پانچ جہاذ گرائے، کل ایک جہاز گرا کر خاتون پائلٹ کو گرفتار کیا۔ ہندوستان کے قطر، کنیڈا ہر جگہ بندے پکڑے گئے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مودی پیسوں کی گھمنڈ میں ہے گجرات کا قصائی ہے، جنگ ہندوستان نے شروع کی ہے پاکستان اس کو ختم کرے گا، پہلے سے ہم تیار ہیں، ہندوستان کو ہر قسم جواب دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اُن جگہوں کو ٹارگٹ کیا جہاں سے جہاز اور میزائل آئے، پشاور میں ڈرونز آئے تھے جن کو گراونڈ کیا گیا ہے۔