اللّٰہ ربّ العزت کا شکر ہے اس نے پاکستان کو سر بلند کیا، نواز شریف

0 minutes, 0 seconds Read

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ تاریخی اعلان ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔ سماجی رابطے کی ویب سایکٹ ایکس (اسبقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہا “ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ تاریخی اعلان ہے، مریم نواز شریف

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بھی اپنے بیان میں وزیر اعلی مریم نواز شریف کا پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ جوابی کارروائی نہیں، تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، امن کے لیے خاموش تھے۔ پاکستان نے بھارتی بزدلانہ جارحیت کا دن کی روشنی میں جواب دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو، اور تمہاری غیرت کو سلام ہو۔ سلام ہے ان محافظوں کو، جنہوں نے صرف گولی سے نہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا- جب دشمن نے حد پار کی تو پاکستان نے صبر کو حکمت میں بدلا اور کڑی ضرب دی-

انھوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک ایک سپاہی مادرِ وطن کے تحفظ کی قسم کھا کر زندہ ہے۔ امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں، ضرب ہوتا ہے۔ پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سے ہی نہیں، شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔

Similar Posts