- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔ پاکستان سے اسحاق ڈار اور بھارت سے وکرم مسری نے اس کی تصدیق کی ہے۔
- امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک غیر جانبدار مقام پر مذاکرات کریں گے۔
- جنگ بندی کیسے ہوئی، امریکی صحافی نے تفصیلات بتا دیں۔ بی بی سی کے صحافی نے پاکستان کو فاتح قرار دیدیا۔
- پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔
- جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی کشمیر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
- اس سے پہلے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے تین ایئر بیسز پر میزائلوں سے حملہ کیا جب کہ کئی جگہ ڈرون بھیجے۔
- جواب میں پاکستان نے بھارت کی متعدد فوجی تنصیبات پر فتح ون میزائل داغے اور ڈرون حملے بھی کیے جن میں بھارت کے کئی ایئر بیسز اور ائیر فیلڈز تباہ ہوگئیں۔ براہموس میزائل ذخیرہ کرنے کے مقامات کو نقصان پہنچا جب کہ پاکستان نے بھارت کا روسی ساختہ ایس 400 میزائل دفاعی نظام بھی تباہ کرنے کا اعلان کیا۔
- بھارت نے اپنی فوجی تنصیبات پر بڑے نقصانات کا اعتراف کرلیا اور ساتھ ہی کشیدگی مزید نہ بڑھانے کی پیشکش کردی۔
- گولہ باری کے دوران آزاد کشمیر میں 11 افراد شہید ہوگئے۔
- بھارت نے اپنی جانب 22 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا جب کہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
- پاک فوج کے مطابق جمعہ کی شب بھارتی فوج نے اپنی ہی سکھ آبادی پر 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے۔
آپ مکمل کوریج اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔