گھوٹکی: دو سگے بھائی اغوا، ورثا اور پولیس کچے کی طرف روانہ

0 minutes, 0 seconds Read

گھوٹکی کے سرحدی علاقے گوٹھ ہاسیجا مہر سے دو نوجوان بھائیوں کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے۔ مغوی نوجوانوں کی شناخت جاوید مہر اور صدام مہر کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اپنے مچھلی فارم پر موجود تھے۔

ورثا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں بھائی جہان پور کے مقام پر اپنے مچھلی فارم پر کام کر رہے تھے، جہاں سے نامعلوم افراد انہیں زبردستی اغوا کر کے کچے کے علاقے کی جانب لے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مغویوں کے لواحقین خود بھی کچے کے علاقے کی طرف روانہ ہو گئے، جب کہ پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کی واردات میں ملوث عناصر کی تلاش جاری ہے اور مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

مغویوں کے اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں اور فوری بازیابی کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے۔

Similar Posts