جنگ بندی کے بعد وسیم اکرم کا ٹوئٹ، کرکٹ حلقوں اور عوام نے آڑے ہاتھوں لے لیا

0 minutes, 0 seconds Read

سابق کپتان وسیم اکرم کو پاک بھارت کشیدگی کے دوران تاخیر سے پاک فوج کے حق میں بیان جاری کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر جنگ بندی کے باقاعدہ اعلان کے بعد ایک ٹوئٹ کے ذریعے افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا، جس پر انہیں شائقین اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

شعیب ملک کا سیزفائر کا خیرمقدم، افواجِ پاکستان کی بہادری کو سلام

وسیم اکرم نے اپنے پیغام میں کہا:

”ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، جنہوں نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے، جنگ تب ہوتی ہے جب بات چیت ناکام ہو جائے۔ سرحد پار نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے مذاکرات ضروری ہیں، کیوں کہ آخرکار امن ہی سب کی خواہش ہے۔ پاکستان زندہ باد!“

 M
M

تاہم ان کے اس بیان پر کئی سوشل میڈیا صارفین اور سابق کھلاڑی ناراض نظر آئے، کیونکہ یہ پیغام اس وقت آیا جب جنگ بندی کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا تھا۔

پاکستان سپرلیگ ٹین کو دوبارہ شروع کرنے پر مشاورت

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا:
”ایسے نازک وقت میں خاموشی اختیار کرنا اور حالات بہتر ہونے پر بیان دینا کہاں کی ہمت ہے؟ کرکٹرز کو قوم کے دکھ درد میں بروقت آواز بلند کرنی چاہیے، نہ کہ حالات تھم جانے کے بعد!“

سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے وسیم اکرم کو ”غیر سنجیدہ“ اور ”تاخیر سے جاگنے والا“ قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑے ہونے کا عملی مظاہرہ کریں۔

ادھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کو مکمل کرنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں قیام کرنے کی ہدایت دے دی ہے، جبکہ راولپنڈی میں بقیہ آٹھ میچز کے انعقاد پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے، اس سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں جیسے شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان نے کھل کر بھارتی جارحیت پر جواب دیا تھا اور قومی اتحاد کا پیغام دیا، جس پر عوام نے انہیں سراہا۔

Similar Posts