اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
جنگ بندی معاہدے اور علاقائی امن کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک مثبت قدم ہے، پاکستان امن اور علاقائی استحکام کے فروغ میں یو این کے کردار کو اہمیت دیتا ہے، اس تناظر میں پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی جائز امنگوں کے مطابق حل خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے ضروری ہے۔
یو این سکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان امن اور علاقائی استحکام کے فروغ میں اقوام متحدہ کے کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے، ہم اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں پر مبنی تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہیں، جس کا مقصد جنوبی ایشیا کے لوگوں کے لیے امن، سلامتی اور ترقی کو یقینی بنانا ہے۔
یاد رہے کہ 10 فروری کو علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں’آپریشن بنیان مرصوص’ (آہنی دیوار) کا آغاز کیا تھااور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور میزائل دفاعی نظام ایس 400 کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیسز سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیے گئے تھے۔
اسی طرح پاکستانی میزائلوں سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی گئی تھی، جبکہ پاک فوج نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا، راجوڑی اور نوشہرہ میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والے بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے تربیتی مراکز بھی تباہ کر دیے گئے تھے۔