پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ نام سامنے آگیا

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز راولپنڈی میں کرانے کی منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لیگ انتظامیہ نے تمام فرنچائزز سے رابطہ کرکے انہیں نئی صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل حکام نے تمام ٹیموں کو متنبہ کیا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو فی الحال دبئی میں روک لیا جائے جبکہ مقامی کھلاڑیوں کو فوری طور پر تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ وہ مختصر نوٹس پر اسلام آباد پہنچ سکیں۔

پاکستان سپرلیگ ٹین کو دوبارہ شروع کرنے پر مشاورت

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کی یو اے ای منتقلی، فائنل 18 مئی کو کرانے پر غور

انتظامیہ کی جانب سے اگرچہ باضابطہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا لیکن ابتدائی طور پر بقیہ تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں کھلاڑیوں، ہوٹلز اور گراؤنڈ اسٹاف کی دستیابی کے حوالے سے کام تیز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے باقی چار لیگ میچز میں کراچی کنگز، پشاور زلمی، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اس کے بعد کوالیفائر، ایلیمنیٹرز اور فائنل بھی کھیلے جانے ہیں۔

Similar Posts