ہمارے جوانوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بتایا پاکستان کمزور یا بزدل نہیں، مریم نواز

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرأت، اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے،ہمارے جوانوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بتایا کہ پاکستان پر امن ہے کمزور یا بزدل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کے یوم تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرأت، اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں حکمت سے دیا۔

اللّٰہ ربّ العزت کا شکر ہے اس نے پاکستان کو سر بلند کیا، نواز شریف

ان کا کہنا تھا کہ شاہینوں نے دشمن کے طیارے گراکر دنیا کو پیغام دیا پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دنیا نے جان لیا پاکستان اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بتایا کہ پاکستان پر امن ہے کمزور یا بزدل نہیں، پاکستان کی قیادت مخلص، قوم متحد اور افواج ناقابلِ شکست ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکے ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور نہ کر پائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعظم شہبازشریف کے یومِ تشکرمنانے کے فیصلےکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔

اس موقع پروفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے یومِ تشکر کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی عسکری اور قومی عظمت کا مظہر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دشمن کی فوج، وسائل اور آبادی ہم سے کئی گنا زیادہ ہونے کے باوجود ہمارے شاہینوں نے بھارتی طیاروں کو خاک چٹادی اور دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارت کی فوجی طاقت پاکستان سے دگنی، دفاعی بجٹ 11 گنا زیادہ اور آبادی چھ گنا بڑی ہے، لیکن اس کے باوجود دشمن کو پسپا ہونا پڑا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہ ہونے کی بارہا وضاحت کی، ثبوت طلب کیے گئے تو ہم نے بین الاقوامی انکوائری کا بھی مطالبہ کیا۔ تاہم جواب میں ہم پر حملہ کر کے معصوم بچوں، عورتوں اور گجرات جیسے علاقوں کے خاندانوں کو شہید کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ”جب ہم نے وار کیا تو دنیا کو بتایا کہ مردِ مومن چھپ کر وار نہیں کرتے۔ آج پاکستان کی افواج کا سپہ سالار ایک حافظِ قرآن ہے اور ملک کا وزیرِاعظم اُس شخص کا بھائی ہے جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔“

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جنگ کے دوران بعض عناصر نے دشمن کی ناکامی کو کامیابی اور اپنی کامیابی کو ناکامی کے طور پر پیش کیا، لیکن حقائق دنیا کے سامنے آ گئے۔ بھارت کی جانب سے جب ہمارے ہوائی اڈوں پر حملے کیے گئے تو اُنہیں اندازہ نہ تھا کہ پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کا شیطانی اتحاد بے نقاب ہو چکا ہے، اور اب دشمن و دوست کی پہچان واضح ہو گئی ہے۔ ایران، قطر، ترکی، چین، آذربائیجان اور دیگر ممالک نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر دشمن کا ”آپریشن سندور“ ختم نہیں ہوتا تو پاکستان کا ”آپریشن بنیان المرصوص“ بھی جاری رہے گا۔ ”بنیان المرصوص“ صرف جنگ کے دوران نہیں بلکہ امن کے وقت بھی فعال رہے گا۔ ہم ٹیکنالوجی، خوشحالی اور روزگار چاہتے ہیں لیکن دفاع میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔

سعد رفیق نے زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ایک دوسرے سے انتقام لینے کے بجائے مفاہمت کا راستہ اپنائیں۔ اگر دشمن سے بات ہوسکتی ہے تو اپنے لوگوں سے بھی بات ممکن ہے۔ ہمیں فرقہ واریت، جہالت اور دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کئی دیرینہ مسائل ہیں، اور 53 سال بعد ایک بار پھر ہم تاریخی موڑ پر کھڑے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ”اکھنڈ بھارت“ کا نظریہ بحرِ ہند میں ڈوب چکا ہے، اور بنگلہ دیش کو بھارت کبھی غلام نہیں بنا سکا، نہ ہی بنا سکے گا۔

Similar Posts