کراچی میں مطلع ابر آلود، سمندری ہواؤں کے باوجود گرمی کی شدت برقرار

0 minutes, 0 seconds Read

شہر قائد میں مطلع ابر آلود اور سمندری ہوائیں چلنے کے باوجود گرمی کی شدت کم نہ ہو سکی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم مرطوب موسم کے باعث شہریوں کو زیادہ گرمی کا احساس ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت 2 سے 3 ڈگری زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مرطوب موسم کے پیش نظر زیادہ پانی استعمال کریں، دھوپ سے بچاؤ کریں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

Similar Posts