پاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ہوگئی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھی جارہی ہے، آج ملک میں فی تولہ سونے کے نرخ 10،400 روپے کم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج پاکستان میں فی تولہ سونا 10 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 40ہزار500 روپے ہوگئی۔

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 917 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 693 روپے ہوگئی۔

جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی 17 روپے کمی سے 3400 روپے اور فی اونس 0.17 ڈالر گرنے کے بعد 32.18 ڈالر ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 104 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 221 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

Similar Posts