بھارت کو پاکستان کی جانب سے حملے کا خوف آج بھی ہے جس کے پیش نظر بھارتی ائیرلائن انڈیگو اور ایئر انڈیا نے شمالی اور مغربی بھارت کے مختلف شہروں میں اپنی پروازیں معطل کردیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈیگو ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے سری نگر، جموں، امرتسر، لیہ، چندی گڑھ اور راجکوٹ کے لیے اور ان شہروں سے آنے والی تمام پروازیں ہفتہ کی شب 11:59 بجے تک منسوخ کر دی ہیں۔
ائیرلائن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس فیصلے سے آپ کا سفر متاثر ہوسکتا ہے جس کے لیے انتظامیہ معذرت خواہ ہے۔
رپورٹ ایئر انڈیا نے بھی جموں، لیہ، جودھ پور، امرتسر، بھُج، جام نگر، چندی گڑھ اور راجکوٹ کے لیے آنے اور جانے والی پروازیں منگل 13 مئی کے لیے منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
جنگ کے بعد پہلے خطاب میں مودی کی دھمکیاں، ’ایٹمی بلیک میل‘ کا واویلا
ایئر انڈیا نے یہ اطلاع ایکس پر دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ پیش رفت کے تناظر اور آپ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے، 13 مئی بروز منگل، جموں، لیہ، جودھ پور، امرتسر، بھُج، جام نگر، چندی گڑھ اور راجکوٹ کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
پیر کی شام ایک انڈیگو پرواز جو امرتسر جا رہی تھی، وہاں بلیک آؤٹ اقدامات نافذ ہونے کے بعد احتیاطاً دہلی واپس لوٹ آئی۔
پاکستان کے کسی ڈرون نے کہیں سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کی، سیکیورٹی ذرائع
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ایئرلائنز کے ان اقدامات سے قبل بھارتی علاقے سامبا، اکھنور، جیسلمیر اور کٹھوعہ کے علاقوں میں ڈرونز دیکھے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ تاہم، منگل کے روز بھارتی فوج نے وضاحت کی کہ حالیہ دنوں میں کسی بھی ڈرون کی موجودگی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا اور جنگ بندی اب بھی برقرار ہے۔
بھارت کو تجارت روکنے کی دھمکی دی تھی، ٹرمپ کا انکشاف
واضح رہے دو روز قبل پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر متفق ہونے کا اعلان کیا تھا۔