کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ، 3 افراد قتل، 5 زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ ملزم منیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ لطیف پولیس کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے 3افرادکے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکرکےاسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ شاہ لطیف کی میں زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے ہوگئے۔ فائرنگ اورملزم کی گرفتاری کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کر لی ،فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔موقع پر موجودٹریفک پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم رفیق کو حراست میں لے کر شاہ لطیف پولیس کے حوالے کردیاہے۔پولیس نے گرفتارملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کراچی: پورٹ قاسم چورنگی کے قریب فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

منگھو پیر میں قتل اور اغوا کا ملزم گرفتار، بچی بازیاب

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں ایک اور سنگین واردات میں پولیس نے قتل اور اغوا کے ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے 35 سالہ نسرین کو قتل کرنے کے بعد اس کی 8 سالہ بیٹی کو اغوا کر لیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پلاٹ کے تنازعے پر نسرین کو قتل کیا اور اس کی بچی کو اغوا کر کے لے گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اغوا شدہ بچی کو بازیاب کر لیا۔

کراچی: جناح اسپتال کے قریب ہوٹل پر فائرنگ۔ 1 شخص جاں بحق

پولیس کے مطابق ملزم نعمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے .

Similar Posts