امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے بعد حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا، تاہم اس نے اسرائیلی وزیراظم نیتن یاہو سے ملنے سے انکار کردیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایڈن الیگزینڈر نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ذاتی ملاقات سے انکار کر دیا۔ چینل 12 نے ان کی جسمانی اور ذہنی حالت کو ”کمزور“ قرار دیا، تاہم کسی سرکاری ذریعے کا حوالہ نہیں دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایڈن الیگزینڈر کا تعلق نیو جرسی کے شہر ٹینافلائی سے ہے۔ وہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیلی سرحد پار حملے کے دوران اپنے فوجی اڈے سے اغوا کیے گئے تھے۔
ترکی کی باغی تنظیم ’پی کے کے‘ نے 40 سالہ مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان کر دیا
ایڈن نے 2022 میں ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اسرائیل منتقل ہو کر فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ان کی رہائی اسرائیل کی جانب سے مارچ میں حماس کے ساتھ آٹھ ہفتوں کی جنگ بندی توڑنے کے بعد پہلی بڑی پیش رفت ہے۔ اس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر شدید بمباری کی، جس میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے۔
بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، جرمن میڈیا نے جھوٹی ویڈیوز اور گمراہ کن دعووں کا پردہ چاک کر دیا
امریکی نژد اسرائیلی فوجی نے حماس کی قید میں 584 دن گزارے اور بالکل تندرست حالت میں واپس لوٹے۔