اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا ڈرامہ ”پرورش“ نوجوان نسل (Gen Z) اور ان کے والدین کے درمیان پیدا ہونے والے فاصلوں اور جدوجہد کو خوبصورتی سے پیش کر رہا ہے۔
اگرچہ کچھ مناظر روایتی بیانیے کا شکار ہو جاتے ہیں، مگر مجموعی طور پر یہ ڈرامہ نوجوان ناظرین کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو رہا ہے۔
چاہت فتح علی اور خوشبو کی متنازع ویڈیو شدید تنقید کی زد میں
ڈرامے کے مرکزی کردار ولی اور مایا، جنہیں ثمر جعفری اور آئینہ آصف نبھا رہے ہیں، طب کے شعبے میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ (میڈیکل اینٹری ٹیسٹ) میں شریک ہوتے ہیں اور دونوں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
لیکن قسط 11 میں ولی کا صرف ایک رات کی تیاری سے امتحان پاس کرنا، ناظرین کو ناگوار گزرا، اور یہی بات سوشل میڈیا پر بحث کا سبب بن گئی۔
نادیہ حسین کے بدلے ہوئے روپ پر عوامی تنقید، مصنوعی خوبصورتی پر شدید ٹرولنگ
پاکستان میں ایم ڈی کیٹ کو ایک نہایت مشکل اور مقابلے پر مبنی امتحان سمجھا جاتا ہے، جسے پاس کرنے کے لیے طلباء مہینوں، بلکہ بعض اوقات سالوں تک تیاری کرتے ہیں۔
لیکن ڈرامے میں ولی کو صرف ایک رات کی پڑھائی کے بعد کامیاب دکھانا، کئی طلباء اور دہرانے والے (Repeaters) امیدواروں کے لیے توہین آمیز محسوس ہوا۔
فائٹر پائلٹ دادا کی یاد میں اذان سمیع خان کی اہم ویڈیو
ایک صارف نے لکھا, ”میں خود ریپیٹر ہوں، اور یقین کریں یہ اتنا آسان نہیں ہوتا۔ ایک رات کی تیاری میں ایم ڈی کیٹ پاس کرنا حقیقت سے بہت دور ہے۔“
مایا کو میڈیکل کالج میں داخلے سے پہلے ہی ”گریے انیٹومی“ جیسی اعلیٰ سطح کی کتاب پڑھتے دکھایا گیا، جو عام طور پر ایم بی بی ایس کے دوران استعمال ہوتی ہے، نہ کہ ایم ڈی کیٹ کی تیاری کے دوران۔
اس پر ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کیا،”ناظرین کو اتنا نادان نہ سمجھیں، گریے انیٹومی میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے لیے نہیں پڑھی جاتی!“
متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ”پرورش“ جیسے حساس موضوعات کو اٹھاتے وقت تخلیق کاروں کو بہتر تحقیق کرنی چاہیے تھی۔
کیونکہ ایسے مناظر نہ صرف حقیقت سے دور ہیں بلکہ ان طلباء کی محنت کی اہمیت بھی کم کر دیتے ہیں جو سالہا سال اس امتحان کی تیاری کرتے ہیں۔
ایک صارف نے واضح الفاظ میں لکھا، ”یہ میڈیکل کے خواہشمند طلباء کی جدوجہد کا مذاق اڑا رہے ہیں!“
اگرچہ ”پرورش“ کئی اہم مسائل پر روشنی ڈال رہا ہے، لیکن قسط 11 میں ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے پیش کی گئی غیر حقیقت پسندانہ کہانی نے شائقین کو مایوس کر دیا۔ امید ہے کہ آئندہ اقساط میں یہ پہلو مزید سنجیدگی اور حقیقت پسندی کے ساتھ دکھایا جائے گا۔
ڈرامہ ”پرورش“ ہر ہفتے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے اور Gen Z کے جذبات، دباؤ اور خوابوں کو مرکزِ گفتگو بنا رہا ہے۔