مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا بانی چیئرمین کی رہائی کا مطالبہ

0 minutes, 0 seconds Read

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح نے پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے، اور اس اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے بانی چیئرمین پر درج سیاسی نوعیت کے مقدمات کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین ملک کے سب سے مقبول عوامی رہنما ہیں، ان کو جعلی اور بے بنیاد مقدمات میں قید رکھنا قوم کو دوبارہ تقسیم کرنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت قومی اتحاد کے اس سنہری موقع کو ضائع نہ کرے اور فسطائی طرزعمل ترک کرے۔

بانی نےکہاکہ معاف کرنے اورمذاکرت کیلئے تیارہوں،علی امین گنڈاپور

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی نہ صرف بھارت کے خلاف مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی بلکہ سوشل میڈیا کے محاذ پر بھی بھارتی جھوٹے بیانیے کو ناکام بنایا۔ بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے بھارت کا منفی پروپیگنڈا پوری قوت سے بے نقاب کیا اور قوم کا بیانیہ مضبوطی سے اجاگر کیا۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششیں، جنید اکبر پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے

انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور سیاسی استحکام سب سے زیادہ اہم ہیں، اور اس کے لیے ضروری ہے کہ بانی چیئرمین کو فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ ملک آگے بڑھ سکے۔

Similar Posts