صرف 7 دن میں مائیگرین سے نجات کا آسان طریقہ

0 minutes, 0 seconds Read

کیا آپ جانتے ہیں کہ مائیگرین جیسے تکلیف دہ مرض سے دواؤں کے بغیر بھی نجات ممکن ہے؟

مائیگرین صرف ایک عام سر درد نہیں بلکہ یہ ایک ایسی کیفیت ہے جو پورے جسم کو متاثر کرتی ہے۔ اس میں دھڑکنے والا شدید درد، روشنی کی حساسیت، متلی اور ذہنی دھند شامل ہوتی ہے۔ عموماً لوگ وقتی سکون کے لیے دوائیں لیتے ہیں، مگر ان کا اثر عارضی ہوتا ہے۔

ماہرِ غذائیت کے مطابق، ایک سادہ طریقہ اپناتے ہوئے صرف سات دن میں مائیگرین کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے اور اس سے دیرپا سکون حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اندرونی صفائی سے لے کر چمکدار جلد تک، کچا سبز پپیتا ایک قدرتی تحفہ

مائیگرین کا مطلب ہے ”آدھے سر کا درد“۔ یہ درد زیادہ تر ایک طرفہ ہوتا ہے اور انتہائی شدت اختیار کر سکتا ہے۔

مائیگرین اس وقت ہوتا ہے جب جسم کی تین بنیادی توانائیاں حرکت، حرارت اور استحکام کا توازن بگڑ جاتا ہے،۔ یہ توازن مختلف وجوہات جیسے کہ ذہنی دباؤ، ناقص غذا، نیند کی کمی یا موسمی اثرات کے باعث بگڑ سکتا ہے۔ جب یہ توانائیاں اپنی فطری حالت سے ہٹ جاتی ہیں تو جسم میں مختلف علامات ظاہر ہوتی ہیں، جن میں سے ایک مائیگرین بھی ہے۔

کارن فلور اور کارن اسٹارچ ایک جیسے نہیں! جانیے بنیادی فرق

ماہرین کا ماننا ہے کہ اگ ان توانائیوں کو مناسب غذا، طرزِ زندگی اوردیگر طریقوں سے متوازن کر لیا جائے تو نہ صرف مائیگرین کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے بلکہ اس کے دوبارہ حملے کو بھی روکا جا سکتا ہے۔

جرنل آف آیوروید اینڈ انٹیگریٹو میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق مائیگرین کے درد کو قابو میں لانے کا پہلا قدم یہ ہے کہ اس کی وجوہات یا تحریک دینے والے عوامل سے بچا جائے۔ یہ جاننا کہ کون سی توانائی بگڑی ہوئی ہے، آپ کو درست اور دیرپا علاج کی طرف رہنمائی دے سکتا ہے۔

جدید سائنسی تحقیق مائیگرین کو اعصابی و شریانی سوزش (neurovascular inflammation)، ہارمونی تبدیلیوں اور نظامِ ہاضمہ کی خرابی سے جوڑتی ہے

سر درد کی ہر قسم کا قدرتی علاج: ماہر غذائیت کے مفید مشورے

ماہرِ غذائیت شویتا شاہ نے مائیگرین کے لیے ایک سادہ اور قدرتی علاج تجویز کیا ہے، جو آپ کے کچن میں ہی موجود ہو سکتا ہے اور وہ ہے ثابت دھنیا کی چائے۔

دھنیا کے بیج قدرتی طور پر سوزش کم کرنے والی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں جو مائیگرین کے دوروں کی شدت میں کمی لا سکتے ہیں۔

ایران کے معروف جریدے ”دی میڈیکل جرنل آف دی اسلامک ریپبلک آف ایران“ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، دھنیا کے بیج مائیگرین کے خطرے، مدت اور شدت کو کم کرنے میں عارضی مگر مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ دھنیا کو ایک ممکنہ مؤثر متبادل علاج سمجھا جا سکتا ہے، جو کہ کیمیکل ادویات کے مضر اثرات سے پاک ہے۔

ثابت دھنیا کی چائے تیار کرنے کا طریقہ

ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ ثابت دھنیا ڈال کر اچھی طرح اُبالیں۔

اُبالنے کے بعد اسے چھان کر روزانہ پیئیں۔ یہ چائے دماغ کو تسکین دیتی ہے اور مائیگرین سے آرام پہنچاتی ہے۔

اگر آپ کو فوری سکون درکار ہو تو درج ذیل آسان گھریلو نسخہ آزمائیں

دار چینی (جس میں اعصابی نظام کی حفاظت کی خصوصیات پائی جاتی ہیں) اورشہد (جو قدرتی طور پر سوزش کم کرتا ہے) دونوں کو ملا کر ایک ملائم پیسٹ تیار کریں۔

اس پیسٹ کو 15 سے 20 منٹ تک پیشانی پر لگائیں، پھر آہستہ سے رگڑ کر صاف کر لیں۔ یہ عمل مائیگرین کے درد میں فوری سکون دے سکتا ہے۔

سات دنوں پر مشتمل یہ قدرتی پلان نہ صرف مائیگرین کے درد کو کم کرے گا بلکہ آپ کو یہ سمجھنے میں بھی مدد دے گا کہ آپ کا جسم واقعی کن چیزوں کی ضرورت محسوس کرتا ہے۔

تاہم، اگر مائیگرین کے حملے مسلسل رہیں تو بہتر ہے کہ کسی ماہر معالج سے مشورہ ضرور کریں تاکہ مکمل اور مناسب علاج ممکن ہو سکے۔

Similar Posts