قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ 2024 سے اب تک 5,402 پاکستانی بھکاریوں کو مختلف بیرون ملک ممالک سے ملک بدر کیا گیا ہے۔ سعودی عرب، عراق، ملائشیا، یو اے ای، قطر اور عمان سے یہ بھکاری پاکستان واپس بھیجے گئے۔
وزارت داخلہ کے مطابق سال 2024 میں سعودی عرب سے 4,498 پاکستانی بھکاری ملک بدر کیے گئے، جب کہ عراق سے 242، ملائشیا سے 55، یو اے ای سے 49 اور عمان سے کئی پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔
ملک میں سوا 2 کروڑ بھکاری ہیں جن کی ماہانہ آمدنی اربوں روپے ہے، خواجہ آصف کا بڑا انکشاف
2025 کے ابتدائی مہینوں میں بھی ملک بدر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بدر کیے گئے بھکاریوں کی سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب سے سامنے آئی ہے، جہاں سے 5ہزار35 پاکستانی بھکاریوں کو واپس بھیجا گیا۔جب کہ یو اے ای سے 9 اور عراق سے 5 پاکستانی بھکاری واپس بھیجے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ نے استدعا کی کہ متعلقہ سفارت خانے اور قونصل خانے اس معاملے میں عوامی آگاہی مہم تیز کریں تاکہ پاکستانی شہری بھکاریوں کے بہیمانہ استحصال اور غیر قانونی کام کے خطرات سے آگاہ ہوں اور مناسب حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔
سعودیہ نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی عائد کردی
اجلاس میں ارکانِ اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ مل کر ایسے پاکستانیوں کو بیرون ملک بھکاریوں کی شکل میں بھیجنے والے مافیا کے خلاف سخت کارروائی کریں اور واپس آنے والوں کو معاشرتی رہنمائی اور روزگار کے موقع فراہم کرنے کے لیے معاون پروگرام تشکیل دیا جائے۔