نیشنز ہاکی کپ : قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیشنز ہاکی کپ کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں، اور قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں آج سے شروع ہو گیا ہے۔ یہ کیمپ ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان کی نگرانی میں منعقد ہو رہا ہے، جہاں کھلاڑیوں کی تکنیک، فٹنس اور اسکلز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

نیشنز ہاکی کپ 15 جون سے 21 جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا، جس میں دنیا کی بہترین ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 15 جون کو میزبان ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔ اس کے بعد 16 جون کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچز شیڈول ہیں۔

قومی ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل

ایونٹ میں دو پولز ہوں گے۔ پول اے میں فرانس، جنوبی افریقہ، کوریا اور ویلز شامل ہیں، جبکہ پول بی میں پاکستان، جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔ سیمی فائنلز 20 جون کو ہوں گے جبکہ فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا۔

Similar Posts