چاہت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

0 minutes, 0 seconds Read

سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے متنازع مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔

اس بار انہوں نے وطن سے محبت کے اظہار کے لیے ایک نیا ملی نغمہ ’میرے وطن میرے چمن‘ ریلیز کیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔

چاہت فتح علی اور خوشبو کی متنازع ویڈیو شدید تنقید کی زد میں

مزاحیہ انداز اور منفرد گائیکی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین کی توجہ حاصل کرنے والے گلوکار نے یہ نیا گانا 14 مئی کو اپنے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پر جاری کیا۔

چار منٹ 21 سیکنڈ پر مشتمل یہ نغمہ ابتدا میں چند ہزار ویوز حاصل کرنے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہو گیا۔

معرکہ حق کی گونج، ابرار الحق نے بھارت کی شکست پر نیا ترانہ جاری کردیا

گانے کی ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کو قومی رنگوں میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ پس منظر میں وطن سے محبت کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ ان کی یہ ویڈیو شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، خاص طور پر نوجوانوں میں اسے خوب سراہا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وہ مشہور اسٹیج اداکارہ خوشبو کے ہمراہ ایک متنازع ویڈیو کی وجہ سے خبروں میں رہے تھے، جس پر انہیں شدید تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

مایا علی اور بلال اشرف کی قربتیں، کیاجلد شادی کرنے جارہے ہیں؟

چاہت فتح علی خان پہلے بھی میڈم نور جہاں کے مشہور نغمے ’بدوبدی‘ کے مزاحیہ ری میک کے ذریعے شہرت کی بلندیوں تک پہنچ چکے ہیں۔

اگرچہ ان کے انداز کو بعض حلقوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، لیکن ان کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا گیا۔ ان کے ٹریکس نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ٹرینڈ کرتے رہے ہیں۔

Similar Posts