پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

0 minutes, 0 seconds Read

عوام کے لیے خوشخبری، آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں معمولی کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں کمی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

وزارت خزانہ آئندہ چند روز میں قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی، جس کا اطلاق 16 مئی سے متوقع ہے۔

Similar Posts