وزیراعظم کی آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسروں، جوانوں سےملاقات

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعظم پاکستان نے آج آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا اور آپریشن میں شریک جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے جوانوں کے جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر احسن اقبال، وفاقی وزیر عطا تارڑ اور دیگر اہم وزرا بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، جبکہ اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی وفد میں شامل رہی۔

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی: وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا پیکیج کا اعلان

وزیراعظم نے آپریشن میں شریک تمام فورسز کو ملک کے دفاع اور امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے حوصلے کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

Similar Posts