پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ذلیل کرانے پر مودی کیخلاف کانگریس نکل آئی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستانی افواج کے ہاتھوں بھارت کو ذلیل کرانے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف اپوزیشن جماعت کانگریس سڑکوں پر نکل آئی۔ کانگریس نے مودی کی جانب سے جنگ بندی قبول کرنے پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی کے ایک رہنما کیخلاف مظاہرہ کیا ہے جس نے مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی ترجمان کرنل صوفیا قریشی کو بھی نشانہ بنا ڈالا تھا۔

بی جے پی کے رہنما، رکن پارلیمنٹ اور مدھیہ پردیش کے صوبائی وزیر وجے شاہ نے کرنل صوفیا قریشی کو دہشت گردوں کی بہن قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ مودی نےدہشتگردوں کی بہن کرنل صوفیہ کوسبق سکھانےکیلئےآگےکیا۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بدھ کے روز کانگریس نے روجےشاہ کےخلاف مظاہرہ کیا۔ کانگریس کےکارکنوں نےوجےشاہ کےنام کی تختی پرسیاہی پھینک دی۔ کانگریسی مشتعل کارکنوں کی وجےشاہ،مودی سرکارکےخلاف نعرےبازی بھی کی۔

ادھر بھارتی سیاستدان پرکاش امبیڈکرک نے جنگ بندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکانےسیزفائرکا اعلان کیا،بھارت کو خبر تک نہ ہوئی، ٹرمپ انتظامیہ نے خود ہی پاک بھارت جنگ ختم کر دی، مودی،بھارتی دفترخارجہ نےسیزفائرپرمکمل چپ سادھ لی ہے۔

پرکاش امبیڈکر ٹرمپ نے یکطرفہ فیصلہ کر کے بھارت کی قومی سلامتی کو مذاق بنا دیا۔

کانگریس کے رہنما پون کھھیڑا نے کہاکہ یہ مودی سرکار کی ناکامی ہے کہ سیزفائر کی خبر ہمیں امریکی صدر سے سننی پڑی۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی خارجہ پالیسی اب واشنگٹن سے چلائی جا رہی ہے، مودی کو سیز فائر کا علم نہیں تھا تو ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے تھا، بھارتی عوام کو حق ہے کہ وہ یہ جان سکے کہ یہ فیصلہ کہاں سے کیا گیا۔

Similar Posts