ایلون مسک کو روبوٹ کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد شرمندگی کا سامنا، اپنے ہی اے آئی نے پردہ فاش کر دیا

0 minutes, 2 seconds Read

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے انسان نما روبوٹ ”آپٹیمس“ کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو فخر سے شیئر کی لیکن ان کے اپنے ہی اے آئی “ گروک“ نے روبوٹ کی افادیت پر سوال اٹھا دیا۔

مسک نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ”آپٹیمس“ کو حقیقی وقت میں مختلف ڈانس سٹائلز میں پرفارم کرتے دکھایا گیا۔ ویڈیو میں روبوٹ کی بیلنس اور کوآرڈینیشن کی صلاحیت قابلِ ذکر تھی۔

ایلون مسک کے اے آئی ماڈل ’گروک‘ نے مودی کی اصلیت بے نقاب کردی

تاہم جب ایک صارف نے گروک سے روبوٹ کی درجہ بندی کرنے کو کہا تو گروک نے جواب دیا کہ “ٹیسلا کا آپٹیمس روبوٹ زبردست موبلٹی دکھاتا ہے لیکن اس کی حقیقی دنیا میں افادیت محدود ہے اور ابھی صرف ٹیسلا فیکٹریوں میں سادہ کاموں کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔’

گروک نے مزید کہا کہ آپٹیمس فی الحال ابتدائی مراحل میں ہے اور عملی میدان میں اس کا استعمال محدود ہے۔ گروک کی درجہ بندی میں آپٹیمس کو پانچویں اور آخری نمبر پر رکھا گیا جبکہ پہلے نمبر پر بوسٹن ڈائنامکس کا مشہور روبوٹ ”اٹلس“ رہا جو اپنی پارکور جیسی حرکات کے لیے جانا جاتا ہے۔

گروک نے دوسرے نمبر پر ”فگر اے آئی“ کا ”Figure 01/02“، تیسرے نمبر پر ”ایجیلیٹی روبوٹس“ کا ”Digit“، اور چوتھے نمبر پر ”یو بی ٹیک“ کا ”Walker S1“ رکھا، جنہیں فیکٹریز، گوداموں، اور آٹو موبائل اسمبلی جیسی جگہوں پر حقیقی کاموں کے لیے موزوں قرار دیا گیا۔

اپنے چیٹ بوٹ کے ہندی میں گالیاں دینے پر ایلون مسک کا ردعمل آگیا

جہاں ایک طرف صارفین روبوٹ کی چال ڈھال سے متاثر دکھائی دیے وہیں کچھ لوگوں نے کہا کہ ڈانس ویڈیوز کا عملی زندگی میں کوئی فائدہ نہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا: ’اگر یہ گھاس کاٹ دے اور لان کی دیکھ بھال کرے تو فوراً خرید لوں گا!‘

ایک اور صارف نے طنزیہ کہا: ’اوہ نہیں اب آپٹیمس بھی؟ یہ ڈانسنگ روبوٹ ویڈیوز فضول لگتی ہیں۔‘

کسی نے گروک سے پوچھا کہ کون سی کمپنی روبوٹکس کے میدان میں سب سے بہتر اسکیل کر سکتی ہے؟ گروک نے واضح طور پر چینی کمپنیوں UBTECH اور Unitree کا نام لیا۔ گروک کے مطابق، Unitree کا G1 روبوٹ صرف 16,000 ڈالر میں دستیاب ہے اور چین کی مضبوط مینوفیکچرنگ سپلائی چین انہیں دنیا میں سبقت دے رہی ہے۔

ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ Optimus روبوٹ 2026 میں لانچ ہوگا اور اس کی قیمت 20,000 سے 30,000 ڈالر (تقریباً 55 لاکھ سے 83 لاکھ پاکستانی روپے) کے درمیان ہوگی جس میں مستقبل میں مزید کمی کی امید ہے۔

Similar Posts