مودی کی رافیل ڈیل میں اربوں کی ہیرا پھیری کا انکشاف

0 minutes, 0 seconds Read

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی رافیل ڈیل میں اربوں کی پیرا پھیری سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی طیاروں کا سودا کروڑوں ڈالرز کے کک بیک پر طے پایا، نریندر مودی کے قریبی دوست و کاروباری شخصیت سوشن گپتا کو اس معاملے کا مہرہ قرار دیا گیا ہے۔

رافیل بنانے والی کمپنی کے شیئرز مزید گر گئے، بھارت کا ایک اور معاہدہ خطرے میں؟

رپورٹ کے مطابق انیل امبانی نے بھرپور پیسہ کمایا، جبکہ مودی حکومت نے سی بی آئی کی تحقیقات پر پردہ ڈال دیا۔

پاکستان نے رافیل کے ساتھ فرانسیسی ’اسکیلپ‘ کروز میزائل بھی کامیابی سے تباہ کیا، یوکرینی میڈیا

ادھر ٹوڈے ان انڈیا کے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا پرانا کلپ شیئر کیا گیا جس میں انہیں کہتے سنا گیا کہ رافیل کے سودے میں کوئی بھی چیز بھارتی وزیراعظم کو نہیں بچاسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ رافیل ڈیل کے حوالے سے ثبوت اوپن اینڈ شٹ ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ نریندر مودی نے ذاتی طور پر انیل امبانی کو 30 ہزار کروڑ روپے دلانے میں مدد دی۔

بھارتی فوجی افسران نے ڈھکے چھپے الفاظ میں رافیل کی تباہی کا اعتراف کرلیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا مودی حکومت سے سوال بڑا سادہ ہے کہ ملک کو بتائیں کہ نریندر مودی نے کب پرانی رافیل ڈیل بائی پاس کی اور اس پر وزارت دفاع نے کیا اعتراض اٹھایا ہے؟

Similar Posts