انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 36 لاکھ امریکی ڈالرز جبکہ رنر اپ ٹیم کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان 11 جون سے لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جہاں کرکٹ کے شائقین کو ایک سنسنی خیز ٹاکرا دیکھنے کو ملے گا۔
پی ایس ایل 10 میں کتنے غیرملکی کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کردی، اہم خبر آگئی
اس ایونٹ میں پاکستان نے توقعات کے برعکس ناقص کارکردگی دکھائی اور پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر رہا۔ تاہم، آئی سی سی کی جانب سے تمام شریک ٹیموں کو ان کی پوزیشن کے مطابق انعامی رقم دی جائے گی۔ پاکستان کو نویں پوزیشن کے بدلے 13 کروڑ 53 لاکھ روپے (تقریباً 4 لاکھ 86 ہزار ڈالر) دیے جائیں گے۔
آئی پی ایل: پاک بھارت کشیدگی کے دوران نقصان سے پریشان بھارتی کرکٹ بورڈ رولز تبدیل کرنے پر مجبور
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا یہ دوسرا ایڈیشن ہے، جس میں دنیا بھر کی ٹاپ ٹیسٹ ٹیمیں تقریباً دو سال تک باہمی سیریز کھیل کر فائنل تک پہنچی ہیں۔ کرکٹ مبصرین کے مطابق، اس انعامی رقم سے ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت میں اضافہ ہوگا اور ٹیموں کو مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب ملے گی۔