پاکستانی ڈاکیومنٹری ’ہنگنگ بائے اے وائر‘کانز فلم فیسٹیول میں شامل

0 minutes, 1 second Read

پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کی نئی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائر کو بین الاقوامی سطح پر معروف کانز فلم فیسٹول میں پیش کیا جائے گا۔

اس اعزاز کا اعلان خود فلمساز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا، جہاں انہوں نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا اہم لمحہ قرار دیا۔

فائٹر پائلٹ دادا کی یاد میں اذان سمیع خان کی اہم ویڈیو

ہینگنگ بائی اے وائر ایک سنسنی خیز ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے جو اگست 2023ء میں خیبر پختونخوا کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا تھا۔

اس واقعے میں ایک کیبل کار، جس میں اسکول کے چھ بچوں سمیت آٹھ افراد سوار تھے، کیبل ٹوٹنے کے باعث تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر لٹک گئی تھی۔

چاہت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

اس خطرناک صورتحال کے بعد پاک فوج اور دیگر اداروں کی مدد سے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

محمد علی نقوی نے اس فلم کی تیاری میں شامل تمام افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کامیابی کو ایک اجتماعی کوشش قرار دیا۔

بالی ووڈ اسٹارز اپنی ہی بھارتی پولیس سے طنز کی زد میں

اس دستاویزی فلم کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی پاکستان کے لیے دستاویزی فلم سازی کے میدان میں ایک سنگ میل سمجھی جا رہی ہے۔

فلم کے اس اعزاز کو پاکستان کی دستاویزی فلم سازی کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے اور اس کی کامیابی عالمی سطح پر پاکستان کی سینما کی بڑھتی ہوئی شناخت کا ایک مظہر ہے۔

Similar Posts