کیا واقعی آپ کو ہینڈ کریم کی ضرورت ہے یا عام موئسچرائزر ہی کافی ہے؟

0 minutes, 0 seconds Read

خوبصورتی کی دنیا میں روز نئی پروڈکٹس متعارف ہو رہی ہیں، اور اس دوڑ میں ہینڈ کریمز نے خاص طور پر نئی نسل اور ملینیئلز کے دل جیت لیے ہیں۔

کووڈ-19 کے بعد ہاتھوں کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا رجحان بڑھا، جس کے نتیجے میں خشک ہاتھوں کے لیے ان چھوٹی مگر مؤثر ٹیوبز نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔

تپتی گرمی میں خشک میوہ جات کھانے کے مضر اثرات

لیکن ایک سوال جو اکثر ذہن میں آتا ہے وہ یہ ہے کہ کیا واقعی ہینڈ کریم ضروری ہے یا ہمارا روزمرہ استعمال ہونے والا عام موئسچرائزر ہی کافی ہوتا ہے؟

اس سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ موئسچرائزر اور ہینڈ کریم میں فرق کیا ہے؟

خوبصورت ہاتھوں اور پیروں کیلئے مینی ، پیڈی کیور مگر احتیاط کے ساتھ

ظاہری طور پر تو دونوں ایک جیسے لگتے ہیں، کیونکہ دونوں کا مقصد جلد کو نمی اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔ مگر ماہرین جلد کے مطابق، ان میں فرق اہم ہے۔

ہینڈ کریمز عام طور پر گاڑھی، موٹی اور زیادہ جذب ہونے والی ہوتی ہیں، کیونکہ ہاتھوں کی جلد نسبتاً سخت اور حساس ہوتی ہے۔ ان میں شیا بٹر، گلیسرین، اسکوالین، سیرامائیڈز اور پیٹرولیم جیلی جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو نمی کو بند کر کے جلد کو محفوظ اور نرم رکھتے ہیں۔

ناخنوں کے گرد جلد کا چھلنا کس چیز کی علامت ہے؟

ماہرین کے مطابق، اگر آپ کو جلد کی کوئی خاص بیماری نہیں ہے یا آپ کسی ایسے پیشے سے منسلک نہیں جس میں بار بار ہاتھ دھونا پڑتا ہو، تو عام موئسچرائزر بھی ہاتھوں کی حفاظت کے لیے مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ”ایسی صورت میں مخصوص ہینڈ کریم کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن اگر ہاتھ بہت زیادہ خشک ہو رہے ہوں یا بار بار دھونے سے خراشیں آ رہی ہوں تو ہینڈ کریم مددگار ہو سکتی ہے۔“

اسی طرح باڈی لوشن بھی ہاتھوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے باڈی لوشن میں گلیسرین، سیرامائیڈز یا پیٹرولیم جیلی جیسے اجزاء شامل ہیں تو اسے ہاتھوں پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔

البتہ اگر آپ اکثر ہاتھوں کا استعمال کرتے ہیں، تو بہتر ہے کہ ایسی پراڈکٹ استعمال کریں جو جلد میں اسانی سے جذب ہو جائے اور چکناہٹ نہ چھوڑے۔

ماہرین ہاتھوں کی نگہداشت کے چند آسان مشورے بھی دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جو فیشل پروڈکٹ بچ جائے، اسے ہاتھوں پر لگا لیں۔

نرم اور جلد دوست صابن استعمال کریں۔

ہاتھ دھونے کے بعد موئسچرائزر ضرور لگائیں۔

سورج کی تیز روشنی سے ہاتھوں کو محفوظ رکھیں۔

اگر ممکن ہو تو ایسی ہینڈ کریمز کا انتخاب کریں جو ناخنوں کو مضبوط اور جلد کو نرم رکھنے میں مدد دیں۔

اگر آپ کے ہاتھ خشک یا کھردرے رہتے ہیں، تو ہینڈ کریم کا استعمال فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ تاہم، اگر جلد کی حالت معمول کے مطابق ہے تو عام موئسچرائزر بھی کام دے سکتا ہے۔

ہینڈ کریم کا استعمال مکمل طور پر آپ کے جلد کی ضرورت اور طرزِ زندگی پر منحصر ہے۔ یہ کسی پر فالتو خرچ بھی ہو سکتا ہے اور کسی کے لیے لازمی ضرورت بھی۔

Similar Posts